سٹی 42:پی ایس ایل سکس کے میچز پاکستان سے ابوظہبی منتقل ہونے کے تمام اضافی اخراجات پاکستان کرکٹ بورڈ برداشت کرے گا, پی سی بی چارٹرڈ فلائٹس ،ویزہ ، ابوظہبی میں سیکیورٹی اور ٹریولنگ کے اخراجات بورڈ برادشت کرے گا۔
پی ایس ایل سکس کے میچز پاکستان سے ابوظہبی منتقل ہونے کے تمام اضافی اخراجات پاکستان کرکٹ بورڈ برداشت کرے گا، ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ٹیموں اور بورڈ کو کم از کم 13 پراسس گزرنا ہوگا، تمام کھلاڑی ،سپورٹ سٹاف اور دیگر عملے کو تین روزہ قرنطینہ پاکستان میں کرنا ہوگا، ابوظہبی پہنچ کر تمام افراد کو سات روز قرنطینہ کرنا ہوگا، قرنطینہ کے دوران ٹیموں کو کسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی، ابوظہبی میِں سات روز قرنطینہ کے بعد ٹیمیں تین روز پریکٹس کریں گی۔
تمام پروٹوکولز کے تحت غیر ملکی کھلاڑی اور براڈ کاسٹرز جنوبی افریقاسے براہ راست ابوظہبی پہنچیں گے۔ سری لنکن کھلاڑیوں کو پہلے لاہور بلوایا جائے گا، لیگ میں شامل ہر فردکی ویکسی نیشن لازمی ہوگی
غیر ملکی کھلاڑی اپنے ممالک سے جبکہ مقامی کھلاڑی یہاں سے ویکسی نیشن کروا کر جائیں گے، لیگ کاشیڈول ویزوں کے اجرا اور خصوصی طیاروں کے انتظامات کے بعد جاری کیا جائے گا۔