سٹی 42: پی ایس ایل سکس بقیہ میچز کے انعقاد کامعاملہ، پی سی بی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کروانے کی مکمل منظوری مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی اور تمام فرنچائز مالکان کے درمیان آن لائن اجلاس کے بعد ایونٹ کے انعقاد سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ فریقین کے درمیان آن لائن اجلاس آج ہوگا۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ابوظہبی میں ایونٹ کے انعقاد کے سلسلے میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں۔ ہم اب ایونٹ کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت، ان کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مشکور ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ منظوری دینے پر ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے مشکور ہیں۔ جون میں ایونٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کے باوجود سخت محنت کرنے پر پی سی بی سٹاف کا بھی مشکور ہوں۔
BIG NEWS FOR FANS: PCB has secured all pending approvals from the UAE government, the remaining #HBLPSL6 matches are now good to go in Abu Dhabi! pic.twitter.com/ErPOkYrmKB
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 20, 2021
واضح رہے ایمریٹس حکومت کے سگنل کے 24 گھنٹے بعد بھی پی سی بی کو تحریری اجازت نامہ نہ مل سکا تھا۔ ایمریٹس حکومت کی جانب سے سخت شرائط لیگ کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹ تھیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام اور فرنچائز مالکان کی اہم ورچویل میٹنگ گزشتہ شام پانچ بجے ہوئی، میٹنگ میں پی ایس ایل کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔
فرنچائز نے مقامی کھلاڑیوں اور کوچز کو کوویڈ ٹیسٹ کروانے سے روکنے کے ساتھ ساتھ جمعرات کےروز لاہور اور کراچی کے مقامی ہوٹلز میں رپورٹ کرنے سےروک دیا ہے۔ کھلاڑیوں اور کوچز کو بھیجے گئے میسج میں کہا گیا کہ وہ لیگ کے حوالے سے اگلے میسج کا انتظار کریں۔