(جنید ریاض)حکومت کیجانب سے نئی ریٹائرمنٹ پالیسی کا اعلان ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے خراب کارکردگی والے اساتذہ و افسران کو وقت سے پہلے ریٹائرڈ کرنے پر باقاعدہ کام شروع کردیا۔
اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے 20 سال سروس مکمل کرنے والے اساتذہ و افسران کا ریکارڈ مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے خراب کاکردگی والے اساتذہ و افسران کو وقت سے پہلے ریٹائرڈ کرنے پر باقاعدہ کام شروع کردیا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے ملازمین کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بیس سال سروس مکمل کرنے والے اساتذہ و افسران کا ریکارڈ فی الفور بھجوایا جائے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہدایت کی ہے کہ ریکارڈ میں افسران و اساتذہ کا گریڈ، جوائنگ ڈیٹ اور سروس کا دورانیہ بتایا جائے۔ اساتذہ و افسران کی کارکردگی رپورٹ بھی فراہم کیجائیں۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز کو31 مئی تک تمام ریکارڈ محکمہ کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔احکامات نہ ماننے کی صورت میں متعلقہ افسران کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔