ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹری ٹیسٹ دینے والے طلبہ کیلئے اچھی خبر

Entry Test UET
کیپشن: Entry Test
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے لاہور سمیت صوبہ بھر کے انجینئرنگ اداروں میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ ملتوی جبکہ رجسٹریشن کا عمل تاحال جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں حالیہ کورونا وباء کے خدشات کے پیش نظر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں نئے داخلوں کیلئے لیا جانے والا انٹری ٹیسٹ اور موک ٹیسٹ ملتوی ہے لیکن رجسٹریشن کا عمل تاحال جاری ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے انٹری ٹیسٹ اور موک ٹیسٹ کی اگلی تاریخوں کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

پنجاب بھر کے انجینئرنگ اداروں میں داخلے یو ای ٹی کے انٹری ٹیسٹ کی بناء پر ہوتے ہیں۔ رواں سال یو ای ٹی کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے انجینئرنگ اداروں میں داخلے کیلئے لیا جانے والا انٹری ٹیسٹ 24 تا 27مئی کو ہوناتھاجبکہ موک ٹیسٹ 21 اور 22مئی کو ہونا تھے۔

انٹری ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کااندراج نئی تاریخوں کے اعلان تک کھلا رہے گا۔ اب طلبا نئی تاریخوں کے اعلان تک اپنی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے اجلاس میں 24 مئی سے ایسے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے جہاں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہے جبکہ سات جون تک بتدریج تمام تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے۔ لاہور میں 14 فیصد شرح ہونے کے باعث مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ 24 مئی سے آوٹ ڈور سروس کے ساتھ ریسٹورنٹس اور سیاحتی مقامات بھی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ مزارات ، سنیما، ان ڈورجم اور پارکس بدستوربند رہیں گے۔