ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا جہانگیر ترین گروپ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

Jahangir Tareen group
کیپشن: Jahangir Tareen group
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت نے بیوروکریسی کے ذریعے جہانگیر خان ترین گرو پ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے جہانگیر ترین گروپ کے اراکین اسمبلی کوبیوروکریسی کے ذریعے ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جہانگیر ترین گروپ کے اراکین اسمبلی کے دفاتر میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی بیوروکریسی کو جہانگیر ترین گروپ کے اراکین اسمبلی کے ساتھ تعاون نہ کرنے ہدایات کی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے اراکین اسمبلی کی سفارشات پر تعینات افسروں کو عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے اپنے ہم خیال گروپ سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ 

دوسری جانب پنجاب میں ہم خیال گروپ کے سربراہ ملک غضنفر عباس چھینہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے ملاقات کی۔ ایم این اے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ اور ایم پی اے عامر عنایت خان شاہانی بھی ملاقات میں موجود تھے، ہم خیال گروپ کے سربراہ ملک غضنفر عباس چھینہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کی حمایت ہر فورم پر کی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ جہانگیر ترین گروپ نے باقاعدہ اعلان کرتےقومی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقررکر دیے، ایم این اے راجہ ریاض قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہونگے، پنجاب اسمبلی میں سعید اکبر نوانی میں پارلیمانی لیڈر ہونگے۔ جہانگیر ترین کی جانب سے ہم خیال اراکین کا شکریہ ادا کیا گیا۔