ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب نےزبردست اعلان کردیا

CM meeting
کیپشن: CM meeting
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،اراکین صوبائی اسمبلی آصف مجیداورمحمد شفیع نے ملاقات کی جس کے دوران  وزیراعلی پنجاب  نےہر شہر کے لئے الگ  پیکیج دینے کا اعلان کردیا۔
  تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،اراکین صوبائی اسمبلی آصف مجیداورمحمد شفیع  نے ملاقات کی ، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہرکی یکساں ترقی کیلئےعلیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیا گیا ہے، جنوبی پنجاب کے دوردراز علاقوں کوترقی کے دھارےمیں لانےکے لئے فنڈزکی غیر منصفانہ تقسیم کی روایت کو ختم کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراپیگنڈا کرنے والے عناصرمخصوص ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں۔ ان عناصر کو قومی مفادات عزیز نہ عوام کی ترقی۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ موقع پرست عناصرکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے۔الزامات کی سیاست کی، نہ کریں گے۔وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدارکاکہناتھاکہ پنجاب میں کسی کےخلاف انتقامی کارروائی نہیں کی۔