فیروز پور روڈ (شہزاد خان) بچوں کے پیمپرز بھی مہنگے ہوگئے، قیمتوں میں 100 روپے تک اضافہ کر دیا گیا، 1400 روپے والے پیمپرز کا پیک 1500 روپے کا ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مہنگائی کی میراتھن میں ڈائپرز کی انٹری ہوگئی، بچوں کے پیمپرز کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، ساڑھے 15 سو والا پیک ساڑھے 16 سو کا ہوگیا، مقامی اور غیرملکی کمپنیوں نے ڈائپرز کے پیک کی قیمت 100 روپے تک بڑھا کر والدین کی پریشانی میں اضافہ کر دیا، بچوں کے خرچے بڑھنے پر والدین پریشان، ان کا کہنا تھاکہ پہلے ہی یہاں ڈائپرز کی قیمت زیادہ ہے، اوپر سے آئے روز قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔
والدین کا کہنا ہے کہ ڈائپرز اب بنیادی ضرورت بن گئی ہے، ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے کمی ہونی چاہیے تاکہ وہ بہتر انداز میں نونہالوں کی پرورش کر سکیں۔