ویب ڈیسک:ڈراما سیریل ' چپکے چپکے' کے بعد پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ، جلد ایک ڈرامے میں نئے کردار میں نظر آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں عائزہ خان نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران ’چپکے چپکے‘میں ’مینو‘ کے کردار کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔اسی لائیو سیشن کے دوران عائزہ خان نے بتایا تھا کہ وہ جلد نجی چینل کی نئی ڈراما سیریل میں نظر آئیں گی۔
معروف اداکارہ عائزہ خان کا کہنا تھا آئندہ ماہ نئے ڈراما سیریل لاپتا کی شوٹنگ شروع کروں گی ،انہوں نے بتایا کہ ڈرامے میں سارہ خان، علی رحمن خان، گوہر رشید، اسما عباس اور دیگر شامل ہیں۔عائزہ خان نے بتایا کہ ڈرامے میں میرا ایک حیرت انگیز کردار ہے اور میرا خیال ہے کہ آپ لوگوں نے اس سے قبل مجھے ایسے کردار میں نہیں دیکھا ہوگا۔