لاہورائیرپورٹ، کوروناحفاظتی کٹس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

لاہورائیرپورٹ، کوروناحفاظتی کٹس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعیید: اسسٹنٹ کلیکٹر کسسٹم ایکسپورٹ شفاعت علی مرزا کی لاہورائیرپورٹ کارگو پر بڑی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی.

اسسٹنٹ کلکٹرکسٹم ایکسپورٹ شفاعت علی مرزاکی لاہورائیرپورٹ کارگوجیری شیڈپرکارروائی، بیرون ملک بڑے پیمانے پر کوروناحفاظتی کٹس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ لاہورائیرپورٹ کارگو سے6 من10کلو کورونا حفاظی کٹس کی برطانیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

کسٹم حکام کے مطابق 6 من 10 کلوگرام کی کنسائنمنٹ لاہورسےبرطانیہ کیلئے بک کروائی گئی تھی۔ پارٹی نے کورونا میڈیکل کٹس کوفٹ وئیر ظاہر کرکے لندن بجھوانےکی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق حفاظتی کٹس قبضےمیں لیکرمالکان کےخلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی،کلیکٹرائیرپورٹ کسٹم عظمت طاہرہ کی جانب سےکسٹم عملےکوشاباش بھی دی گيی۔

کورونا حفاظتی کٹس کی اسمگلنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے 10 ميی کو کسٹم حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ماسک اور حفاظتی کٹس برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی تھی۔کسٹمز حکام کے مطابق دو نجی کمپنیوں نے فیس ماسک اور حفاظتی کٹس کو کپڑا ظاہر کر کے لندن کے لئے بک کرایا تھا، کارگو سیکشن میں کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ 53 ہزار 900 فیس ماسک اور 4 ہزار 950 حفاظتی کٹس برآمد کرلی گئیں.کسٹم حکام کے مطابق فیس ماسک اور حفاظتی کٹس قبضے میں لیکر کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔