ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

" تاجر کورونا ایس اوپیز پرخود بھی عمل کریں، لوگوں کو بھی کرائیں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:  تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ کے وفد نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی اور مارکیٹوں اور بازاروں میں کرونا وائرس سے بچاو کیلئے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات میں پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کے مرکزی صدر حاجی طاہر نوید، مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں ادریس، حاجی خالد، شیخ محمد ادریس اور ایس ایم اختر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات میں مارکیٹوں اور بازاروں میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد سےمتعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ملکی معیشت اور تاجروں کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہےجبکہ تاجربرادری کاروبار کیساتھ کورونا ایس اوپیز پر سختی سےعملدرآمدخودبھی کریں اور لوگوں کو بھی کرائیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کے صدر حاجی طاہر نوید کا کہنا تھا کہ تاجر اور عوام مل کرکورونا وبا کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے کیونکہ حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد سے ہی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ جبکہ کورونا وبا کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ حاجی طاہر نوید کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تمام تاجران عید سیزن پر کاروبار کی اجازت دینےپر وزیر اعظم عمران خان کےشکرگزارہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے ہفتے اور اتوار کو بھی ملک کی تمام چھوٹی مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھلے رکھنے کا حکم دیا تھا۔ ہفتے میں دو دن کاروبار بند کرنے کا حکومتی حکم غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے کر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کیا کورونا وائرس ہفتے اور اتوار کو کہیں چلا جاتا ہے، چھوٹے تاجر کورونا کے بجائے بھوک سے ہی نہ مر جائیں، کیا کسی کو معلوم ہے دو ماہ بعد کتنی بے روزگاری ہوگی؟ بند ہونے والی صنعتیں دوبارہ چل نہیں سکیں گی۔
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پنجاب حکومت نے تین دن کے سخت لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بھی بازار مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھلیں گے جس پر تاجر برادری کافی خو‌ش دکھايی دے رہی ہے۔