رکن اسمبلی کا انتقال، وزیراعظم، پارٹی رہنماوں کا اظہار افسوس

رکن اسمبلی کا انتقال، وزیراعظم، پارٹی رہنماوں کا اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: تحریک انصاف کی پہلی رکن اسمبلی شاہین رضا کورونا کا شکار ہوکر وفات پاگئیں، شاہین رضا پارٹی کی متحرک رہنما تھیں۔ 


کورونا وائرس کا شکار ہونیوالی پہلی رکن اسمبلی شاہین رضا کاشمارتحریک انصاف کے بانی اراکین میں ہوتا تھا۔ مرحومہ گوجرانوالہ میں خواتین ونگ کی سرگرم رہنماتھیں۔ 2013 کے انٹرا پارٹی الیکشن میں گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ سے صدر منتخب ہوئیں۔ شاہین رضا گوجرنوالہ کے ریٹائرڈ فوجی افسر کی صاحبزادی تھیں۔ مرحومہ غیر شادی تھیں، شاہین رضا کچھ عرصہ شعبہ صحافت سے بھی منسلک رہیں ، مہنگائی ، غربت پر مختلف اخبارات میں ان کے آرٹیکلزبھی شائع ہوتے رہے ہیں۔
شاہین رضا 2014 میں آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کی۔پارٹی نے مرحومہ کی خدمات کے اعتراف میں 2018 کے انتخابات میں انہیں پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی کی ٹکٹ دی۔ مئی کے تیسرے ہفتے میں شاہین رضا کورونا وائرس کا شکار ہوئیں،، انہیں گوجرانوالہ سے میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آج انتقال کرگئیں ۔

ان کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان, وزیراعلی عثمان بزدار، گورنر چودھری محمد سرور، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی سمیت دیگر رہنماوں نے اظہار افسوس اور غم و رنج کا اظہار کیا ہے۔  عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شاہین رضا پارٹی کا قابل قدر اثاثہ تھیں اور پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پارٹی کی دیرینہ کارکن کی رحلت پر دل گرفتہ ہوں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ تیز ہوگیا ہے، صرف 24گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار، 932پاکستانی وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 45ہزار، 898 تک پہنچ گئی ہے۔ ایک دن کے دوران 46افراد جان سے جا چکے ہیں جس کے بعد کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 985 ہوگئی ہے۔