سٹی 42 :قومی کرکٹر وہاب ریاض دوسری بیٹی کے باپ بن گئے، وہاب ریاض نے ٹوئٹر پر اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش پر سوشل میڈیا پر مبارکباد کا تانتا بندھ گیا۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میں اور میرے خاندان نے آج حورین سکندر کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہا ہے، حورین میری دوسری بیٹی کا نام ہے، اللہ کا شکر ہے کہ وہ میری ہاتھوں میں ہے،مزید لکھتے ہیں کہ اس وقت جب میں یہ ٹوئٹر پیغام دینے میں مصروف ہوں ، میری اہلیہ میرے ساتھ موجود ہیں جب کہ دوسری بیٹی کی پیدائش پر ہم بے انتہا خوش ہیں جسے میں بیان نہیں کر رسکتا۔
My family n I just welcomed Hoorain Sikandar in to our world, my second daughter Alhumdulilah
— Wahab Riaz (@WahabViki) May 19, 2020
She’s in my arms as I write this tweet n my wife is smiling at me n well right next to me
there is no joy comparable to blessing n mercy a beti
Wish dad was around to hold her #happy????????☝????
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی خوشی بیٹی کی پیدائش کی خوشی کے مقابلے کے لائق نہیں ہے کیونکہ بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے والدین پر رحم فرماتا ہے جن کے پاس بیٹیاں ہوں۔قومی کرکٹر نے اس لمحے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آج میرے والدین میرے ساتھ ہوتے اور اسے اپنی گود میں اٹھاتے۔
وہاب ریاض کو بیٹی کی پیدائش پر قومی کھلاڑی سمیت متعدد معروف شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینےکا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے وہاب ریاض کی شادی زینب چودھری سے سرانجام پائی تھی،دونوں خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔