ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حریم شاہ 'حلیمہ سلطان' کا کردار ادا کرنے کی خواہاں

حریم شاہ 'حلیمہ سلطان' کا کردار ادا کرنے کی خواہاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک ) اپنی ویڈیوز اور تصاویر سے انٹرنیٹ پر دھوم مچانے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ ارطغرل غازی جیسے کسی ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کریں گی۔

خیال رہے کہ ' حلیمہ سلطان' کا کردار پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے 'دیریلیش ارطغرل' کا مرکزی کردار ہے۔' حلیمہ سلطان' کا کردار ترک اداکارہ 28 سالہ اسرا بیلگیج نے ادا کیا ہے، یہ کردار ڈرامے کے مرکزی کردار ' ارطغرل غازی' کی بیوی کا کردار ہے.

ڈرامے میں ارطغرل غازی کا کردار 41 سالہ انجین التان دوزیتان نے ادا کیا ہے۔ڈرامے کی مرکزی کہانی 'ارطغرل' نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ' ارطغرل غازی' بھی کہا جاتا ہے۔ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں  حریم شاہ کا کہنا  تھا  کہ اگر وہ ٹک ٹاک اسٹار نہ ہوتی تو استاد ہوتی، سیاست میں بالکل بھی دلچسپی نہیں ہے،  بے نظیر بھٹو، بلاول بھٹو زرداری، شاہ محمود قریشی اور عمران خان بہت پسند ہیں، اچھے لوگ کسی بھی پارٹی کے ہوں ان کی تعریف کی جانی چاہیے، (ن) لیگ میں بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جو اچھا کام کرتے ہیں۔

ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ وہ بہت صاف گو ہیں، ان کے خلاف منفی اور جھوٹا پروپیگنڈا ہوتا رہتا ہے، جتنی بھی ویڈیوز بنائیں وہ متنازعہ نہیں تھیں بس ان کو ایک خاص قسم کا رنگ دیا گیا،اس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ ٹک ٹاک سے  اتنی شہرت ملے گی، ٹک ٹاک اسٹار بننے کے بعد والدین ناراض تھے کیونکہ خاندان میں کوئی بھی لڑکی پہلے میڈیا میں نہیں آئی تھی، اس سے والدین ضرور دل گرفتہ تھے لیکن اب وہ مجھ سے راضی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer