جیل روڈ (زاہد چودھری) چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والےخطرناک وائرس کورونا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اور دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں مزید 5 جاں بحق، 67 روز میں کورونا سے 102 اموات ریکارڈ، 503 نئے مریضوں کے ساتھ مبتلا شہری 7 ہزار 612 ہو گئے.
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق لاہورمیں کورونا کے 503 نئے مریض سامنے آگئے، جس کے بعد شہر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7612 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 5 اموات ہونے پر شہر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی۔
پنجاب بھی کورونا کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ دوسری جانب کوروناکے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پرہجوم مقامات پرماسک لازمی قراردے دیاگیا۔ جبکہ ریسٹور نٹ اور پلے رائڈ بھی بندرکھنے کافیصلہ کرلیا۔ ریسٹورنٹ عید کے بعد کھلیں گے، دن اور اوقات کا تعین بعد میں ہوگا.
پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے اور اس کے نتیجے میں بازاروں میں بہت زیادہ رش دیکھنے میں آرہا ہے جس کے دوران سماجی دوری کا خیال نہیں رکھا جارہا۔ ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جن مقامات پر کسی قسم کی سماجی دوری کی پالیسی کا خیال نہیں رکھا جاتا وہاں نئے نوول کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں 35 گنا اضافے کا خطرہ ہوتا ہے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرنےعوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔