ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بجلی چوری میں ملوث افسران و ملازمین معطل

 بجلی چوری میں ملوث افسران و ملازمین معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم ) لیسکو میں بجلی چوری کروانے میں ملوث دو ایس ڈی اوز سمیت متعدد ملازمین کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ڈی او بلال کالونی سب ڈویژن عاشق علی اور ایس ڈی او کوٹ خواجہ سعید سب ڈویژن محمد ارشد کو معطل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب لائن سپرنٹنڈنٹ رحمان پورہ سب ڈویژن عبدالرحمان، لائن سپرنٹنڈنٹ کینٹ ڈویژن آصف شاہ اور فیڈر انچارج انگوری باغ آصف علی بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل فیسکو چیف مجاہد اسلام بااللہ کی ٹیم نے لاہور میں بجلی چوری کروانے والے گینگ کے سرغنہ رنگے ہاتھوں پکڑا تھا، سرغنہ کی نشاندہی پر لیسکو نے ملوث افسران و ملازمین کو معطل کر دیا ہے، ملازمین گینگ کے ساتھ ملکر وسیع پیمانے پر بجلی چوری کروانے میں ملوث تھے۔