وزیراعظم کی صوبہ پنجاب پر نوازشات کی بارش

وزیراعظم کی صوبہ پنجاب پر نوازشات کی بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی عباس ) پنجاب میں 5 سال میں اتنے ترقیاتی کام کیے جائیں کہ عوام سابق حکمرانوں کو بھول جائیں، عمران خان کی عثمان بزدار کو ہدایت، وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے 5 سالہ ترقیاتی بجٹ کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، 5 سال میں پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر 17 کھرب 98 ارب کی رقم خرچ کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پانچ سالہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔  پنجاب حکومت کا ترقیاتی بجٹ ہر سال بتدریج بڑھایا جائے گا، 2019 میں 3 کھرب، 2020 میں 3 کھرب 45 ارب، 2021 میں 4 کھرب 15 ارب اور 2022 میں ترقیاتی بجٹ 5 کھرب روپے مختص کیا جائے گا۔

 تعلیم پر 5 سال کے دوران 3 کھرب 4 ارب 16 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، صحت کے ترقیاتی منصوبوں پر 2 کھرب 92 ارب 20 کروڑ، 2022 تک سڑکوں پر 4 کھرب 15 ارب 77 کروڑ، توانائی پر 45 ارب اور زراعت پر 72 ارب روپے خرچ ہونگے۔

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں جنگلات پر 17 ارب 70 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی ہے۔ آئندہ چند دنوں میں حکومت پنجاب اپنی گروتھ سٹریٹیجی میں یہ رپورٹ باقاعدہ طور پر پیش کرے گی۔