ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امپورٹڈ گاڑیاں خریدنے والوں کے لیے اچھی خبر

امپورٹڈ گاڑیاں خریدنے والوں کے لیے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) سابقہ حکومت کی جانب سےامپورٹڈگاڑیوں سے پرلگایا گیالگژری ٹیکس ختم کرنےکی سمری حکومت کوبھجوادی، لگژری ٹیکس کی وجہ سے محکمہ کوسالانہ کروڑوں روپے کا نقصان کا سامناکرنا پڑرہاہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائزکی جانب سے حکومت کو تجویزبجھوائی گئی ہےکہ اگلےبجٹ میں امپورٹڈگاڑیوں سےلگثرری ٹیکس ختم کیاجائے کیونکہ سابقہ حکومت نے2016 میں13 سوسےلیکر15 سوسی سی سےسترہزار،پندرہ سوسےدوہزارسےڈیڑھ لاکھ،دوہزارسےپچیس سوسی سی تک دولاکھ،پچیس سوسی سی سےزائد3لاکھ روپےٹیکس کانفاذکیاتھا،موجودہ حکومت نےاپنےپہلےبجٹ میں ریٹ ریوائزکرکےکم کئےتھےاورسترسےکم کرکےپندرہ ہزار،ڈیڑھ سےکم کرکےپچیس ہزار،دولاکھ سےایک لاکھ جبکہ 3لاکھ برقراررکھاگیاتھاجبکہ ٹیکس کم کرنےکےباوجودگاڑیوں کی رجسٹریشن میں خاطرخواہ اضافہ نہیں ہوا۔

لگژری ٹیکس کے نفاذکے بعدپنجاب میں امپورٹڈ گاڑیوں کی رجسٹرڈنہ ہونے کے برابر تھی جبکہ مالکان اسلام آبادیادوسرے صوبوں میں رجسٹرڈ کروارہےتھے، لگژری ٹیکس کے نفاذکے بعدمحکمہ ایکسائزکوہرماہ پچاس کروڑسے زائدکانقصان اُٹھاناپڑرہاتھا،اب محکمہ ایکسائزکی جانب سے موقف اختیارکیاگیا ہے کہ لگژری ٹیکس کے خاتمے سےامپورٹڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن پنجاب میں آئے گی اوررجسٹریشن سےپچاس کروڑسالانہ آمدن متوقع ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer