محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)  محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سےجاری 8 ارب کےفنڈز سکولوں کے اکاؤنٹس میں منتقل نہ ہو سکے، نان سیلری بجٹ کی مد میں ضلع لاہور کو 36 کروڑ کےفنڈز ملنا تھے، پنجاب ٹیچرز یونین نے احتجاج کی دھمکی دیدی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی نااہلی کی ایک وجہ سامنے آگئی، سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری 8 ارب روپے کے فنڈز سکولوں کے اکاؤنٹس میں منتقل نہ ہو سکے، نان سیلری بجٹ کی مدمیں ضلع لاہورکو36 کروڑروپےکےفنڈزملناتھے،گزشتہ 8 ماہ کانان سیلری بجٹ کےحصول کیلئے سکول سربراہان کوسابقہ فنڈزکاحساب دیناہوگا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نےدوہفتےقبل اتھارٹیزکوفنڈزمنتقل کردیئےتھے، نان سیلری بجٹ کی مد میں سکولوں کوجون سےقبل 8ماہ کےفنڈزکی ادائیگیاں ہوناباقی ہیں، پنجاب ٹیچرزیونین کےجنرل سیکرٹری رانالیاقت علی کاکہنا تھاکہ نان سیلری بجٹ کی شرح میں فوری اضافہ کیاجائے، فنڈزناکافی ہونےکی وجہ سےسکول سربراہان بجلی،پانی کےبلزاپنی جیب سےجمع کرانےپر مجبورہیں۔

رانا لیاقت علی کا مزیدکہناتھاکہ31 مئی تک فنڈزمنتقل نہ ہوئےتوبھرپوراحتجاج کریں گے،سی ای اوایجوکیشن پرویز اختر خان نے کہا کہ لاہورکےتمام سکولوں کےاکاؤنٹس میں آج فنڈزمنتقل کردیئےجائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer