وفاقی وزیر داخلہ کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نیکٹا کو فرنٹ فٹ پر لڑانے کا فیصلہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نیکٹا کو فرنٹ فٹ پر لڑانے کا فیصلہ۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج نیشنل کاونٹر ٹررازم اتھارٹی نیکٹا ہیڈ کوارٹر  کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیرداخلہ کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، جس میں متعدد بڑے فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نیکٹا کو فرنٹ فٹ پر لڑانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

اجلاس میں سربراہ نیکٹا، رائے طاہر نے وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے تمام صوبائی سی ٹی ڈیز کی استعدادکار کے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کے انتہا پسند نظریہ کے خلاف پاکستانی قومی بیانیہ کی بڑے پیمانے پر ترویج کرنا ہو گی۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے نیشنل CTD کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔  دہشتگردی کا خاتمہ کرکےسہولت کاروں کا مستقل بنیادوں پر قلع قمع کیا جائیگا۔ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے، نیشنل ایکشن پلان پرمکمل  عملدرآمد کیا جائے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نیکٹا کی جدید خطوط پر تنظیم نو ( ری سٹرکچرنگ ) کی جائے گی۔ دہشتگردی کے ہر واقعہ کے بعد  کی جانے والی کارروائی سے زیادہ اہم ہے کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف پیشگی ایکشن لیں اوردہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو خاتمہ کیاجائے۔ 

 وزیر داخلہ نے نیکٹا کی دہشتگرد اور انتہا پسند جماعتوں کے خلاف پالیسیوں کی تائید کی، کہاکہ دہشتگردوں کے انتہا پسند نظریہ کے خلاف پاکستانی قومی بیانیہ کی بڑے پیمانے پر ترویج کی جا رہی ہے۔ نیکٹا کی انسداد دہشتگردی حوالے سے دیگر انٹیلیجنس اداروں کے ساتھ معلومات کے تبادلے پر رابطہ کاری موثر ہے۔ نیکٹا کی استعداد کار میں اضافہ اور اسے جدید بنیادوں پر استوار کیا جائیگا۔ 

 سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ 

واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اگلے ہفتے اجلاس طلب کرلیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اجلاس کی صدارت کریں گے۔