ویب ڈیسک : صدر مملکت آصف زرداری نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دیدی۔
وزارت قانون نے مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو جوڈیشل مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا،مظاہر نقوی کی برطرفی 10 جنوری سے تصور ہوگی،مظاہر نقوی کے بطور جج مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیاگیا۔