(عابد چوہدری)لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک کے جعلی ای چالان ہونے کا انکشاف،جعلی ای چالان کی روک تھام کے لئے خصوصی سکواڈ بنانے کیلئے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے سی ٹی اوز کو مراسلہ لکھ دیا۔
جعلی ای چالان کی مختلف اضلاع سے شکایات موصول ہونے پر ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے ریجنل پولیس افسران اور سی ٹی اوز کو مراسلہ لکھ دیا ،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ افسران خود کار ڈیجیٹل چالان کی بجائے مینوئل چالان کرتے ہیں۔مینوئل چالان سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو 8070 پرایس ایم ایس بھی موصول نہیں ہوتا اور ٹریفک افسران چالان کر کے رقم بھی موقع پر وصول کر رہے ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مینوئل چالان میں مافیاز کام کر رہے ہیں، ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے کارروائی کی جائےجبکہ کرپشن کی روک تھام کے لئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیا جائے۔ڈی آئی جی ٹریفک نے آر پی اوز اور سی ٹی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا۔