حکومت نے افغان باشندوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا 

 حکومت نے افغان باشندوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا 
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے نے ملک بھر میں بسنے والے افغان باشندوں کی نقل و حرکت تھانوں میں اندراج سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان میں آباد افغان باشندوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے نئی پالیسی بنا لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی پالیسی کے مطابق افغان پناہ گزین کسی بھی جگہ آزادانہ نقل وحرکت نہیں کرسکیں گے،اور ان کی نقل وحرکت تھانوں میں اندراج سے مشروط ہوگی، افغان باشدوں کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، تمام صوبوں اور ایک شہرسے دوسرے شہر سفر کیلئے انٹری کروانا لازم ہو گا۔

ذرائع نے بتایا کہ دوسرے صوبے یا شہر میں سفر کی صورت میں افغان باشندوں کو متعلقہ تھانے کو پہلے سے آگاہ کرنا ہوگا،نئے شہر میں جانے کا مقصد اور پتہ سے بھی تھانہ کو آگاہ کرنا ہوگا، تمام افغان باشندوں کا ڈیٹا ایک ہی جگہ جمع کیا جائے گا ،سرحد پر انٹری کے نظام کو موثر بنایا جائے گا، افغانیوں کو ویزا یا رہائشی اجازت نامہ کی مدت ختم ہونے پر واپس جانا ہو گا۔