لوٹا نہیں۔۔ حکومت نہ رہی تو میں بھی وزیر نہیں رہوں گا: شوکت ترین

شوکت ترین
کیپشن: Shaukat Tarin
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر  خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی کا منتخب سینیٹر ہوں لوٹا نہیں ہوں، پی ٹی آئی کی حکومت رہی تو میں بھی برقرار رہوں گا لیکن اگر دوسری حکومت آئی اور اس نے مجھے وزیر رہنے کا کہا تو نہیں رہوں گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ملک میں تحریک عدم اعتماد کی وجہ سے غیر یقینی کی صورتحال ہے جو کہ اگلے کچھ دنوں میں ختم ہو جانی چاہیے۔

شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ 28 فیصد بڑھ گئی ہیں اور ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے، فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 545 ملین ڈالر ہوگیا ہے جبکہ جاری کھاتوں کے خسارے میں بھی کمی آرہی ہے اور معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں 6 فیصد کمی ہوئی ہے اور اب ملک میں 36 ماہ میں سب سےکم مہنگائی ہے، عوام کو بجلی کی قیمتوں میں 5 روپےفی یونٹ کا ریلیف دیا گیا ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے بجلی اور پیٹرولیم لیوی میں تبدیلی کا پوچھا ہے جس پر ہم نے انہیں بتایا کہ ہم نے کہاں سے پیسہ ایڈجسٹ کیا، آئی ایم ایف مان گیا ہے کہ ہم نے بیلنس کرکے پیسہ دیا ہے، آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ اسے معاہدے دکھائے جائیں، آئی ایم ایف کے ساتھ منگل کو ملاقات طے ہے۔

ملک میں ڈیزل کی کمی سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس 34 دن کا ڈیزل اسٹاک ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor