حکومت کا گندم کی قیمت 2200 روپے فی من کرنے کا اعلان

حکومت کا گندم کی قیمت 2200 روپے فی من کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب نے گندم کی فصل کی قیمت 2200 روپے فی من کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی کسان دوست پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے گندم کی اگلی فصل کی کم از کم قیمت میں تاریخی اضافہ کردیا، جس کے تحت حکومت نے گندم کی فصل کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے گندم کی قیمت کو 1300 روپے پر منجمد رکھا جس سے کسان پس کر رہ گئے تھے اور گندم کی کاشت چھوڑنے پر مجبور تھے۔

 مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنےراولپنڈی رنگ روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کے آغاز پر راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو مبارکباد دیتا ہوں، اس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی، وہ آج  کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ  سروے کے مطابق بڑے شہروں میں ہر پانچ سال بعد ٹریفک ڈبل ہو جاتی ہے، راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ شروع کرنے کا ہماری حکومت کو حاصل ہوا ہے، نیشنل ہائی وے این فائیو سے شروع ہونے والی38.3 کلو میٹر طویل رنگ روڈ 6 لین پر مشتمل ہو گی، رنگ روڈ کے لئے 5 انٹر چینج بنائے جائیں گے اوراس منصوبے پر33ارب 70 کروڑ روپے لاگت آئے گی، منصوبے کا کنٹریکٹ ایف ڈبلیواو کو دیا گیا ، یہ منصوبہ 24 ماہ میں مکمل ہو گا، منصوبے کی تکمیل سے مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، رنگ روڈ کی تعمیر سے تجارتی اورمعاشی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ میں رنگ روڈ بنانے کے حوالے سٹڈی کی جا رہی ہے اور انشاء اللہ جلد ہی ان منصوبوں پر بھی کام شروع ہو گا۔