پاکستانی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹرافیاں مل گئیں

 پاکستانی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹرافیاں مل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پاکستانی کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی ٹرافیاں مل گئیں، ٹرافیاں پانے والوں میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر، بابر اعظم ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر اور محمد رضوان ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ائیر قرار پائے تھے، ایوارڈ کی ٹرافی ملنے پر شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے پر یہ ٹرافی حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے، کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو ایوارڈز ملنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ وکٹ کیپر محمد رضوان نے ٹرافی ملنے پر شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سمجھتا ہے تُو، راز ہے زندگی۔۔ فقط، ذوقِ پرواز ہے زندگی۔

محمد رضوان نے کہا کہ بابراعظم اور شاہین آفریدی کو ٹرافی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

دوسری جانب پاکستان اتھلیٹکس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ویمنز ٹیکنیکل آفیشلز کورس کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا، ورلڈ اتھلیٹکس ویمنز ایجوکیشن اینڈ سرٹیفکیشن کورس میں ملک بھر سے20ویمنز آفیشلز حصہ لے رہی ہیں، کورس ورلڈ اتھلیٹکس کے ٹیکنکل آفیشلز ایجوکیشن پروگرام کا حصہ ہے، ورلڈ اتھلیٹکس سرٹیفائیڈ لیکچرر پرویز سعید میر کورس کے ڈائریکٹر ہیں، کورس کے انعقاد سے پاکستان ویمنز ٹیکنیکل آفیشلز کیلئے کورس کروانیوالا ساؤتھ ایشیا کا پہلا ملک بن گیا۔

صدر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی  کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اتھلیٹس کیساتھ ساتھ بہترین ٹیکنیکل آفیشلز بھی سامنے لائے جائیں، اتھلیٹکس کے فروغ کیلئے اقدامات تسلسل سے جاری رکھیں گے۔