ویب ڈیسک: وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان کی نئے عہدے کیلئے تقرری کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک تقررکر دیا گیا، اعظم خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن 21 فروری کو جاری کیا گیا۔ ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نوید کامران کی مدت ملازمت 30 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے ۔ اعظم خان کی بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک تقرری 4 سال کے لئے کی گئی ہے۔
اعظم خان نومبر میں ورلڈبینک کیلئے کام شروع کریں گے ۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اعظم خان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈبینک کیلئے سمری منظورکی تھی۔