ویب ڈیسک:موسم تبدیل ہوتے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے،اسی حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چندمقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا میں چترال، سوات، ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، پنجاب ،سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
اس کے علاوہ کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی ہے۔