ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ موڑپرٹریفک کیلئےنیاڈیزائن تیار

شاہدرہ موڑپرٹریفک کیلئےنیاڈیزائن تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) شاہدرہ کے مکینوں کے بڑی خبر، شاہدرہ موڑپرٹریفک کوبلارکاوٹ چلانے کے لئےنیاڈیزائن تیار کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں ٹریفک کے نظام کومزید بہتر بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے فلاحی اقدامات جاری ہیں، اس سلسلے میں اب شہر کی مشہور شاہراہشاہدرہ  شاہدرہ  موڑ پع ٹریفک کی روانی کو رواں دواں بنانے نے لئےکےنیاڈیزائن تیار کیاگیا، شاہدرہ موڑپرجاپانی ماڈل ٹربوگول چکر کی تعمیر کی تجویزدے دی گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں پہلی مرتبہ مخصوص لائنزدےکرٹریفک کوریگولیٹ کیاجائےگا،لائیٹ ٹریفک کے لئےایلی ویٹڈگول چکرتعمیر ہوگا،ایل ڈی اےنےکانسپٹ پیپر ، ڈیزائن اورفزیبیلٹی رپورٹ تیارکرلی، شاہدرہ موڑپرچاروں اطراف کی ٹریفک کومخصوص لین میسرہوں گی،مخصوص لائنوں کی ٹریفک کوعلیحدہ رکھنے کے لئےکرب سٹونز کااستعمال ہوگا۔
 واضح رہے کہ گزشتہ سال شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کے لئے تین نئے منصوبے ڈیزائن کرانے کی تیاری شروع کی گئی۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا نے گورننگ باڈی میں منصوبے پیش کئے تھے۔گورننگ باڈی نے تینوں پراجیکٹس کو نیسپاک سے ڈیزائن کرانے کی منظوری دی تھی۔

منصوبوں میں اکبر چوک اور کریم بلاک چوک پر انڈر پاس، برکت مارکیٹ کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی روڈ پر فلائی اوور اور پنجاب یونیورسٹی سے جناح ہسپتال کی جانب انڈر پاس شامل تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer