دنیا میں سب سے خوش کون؟ پاکستان کا کونسا نمبر؟؟

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آج خوشی کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اقوام متحدہ کی ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ جاری کردی۔

اقوام متحدہ کی149ممالک کے اعداد وشمار پر مشتمل ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ میں فن لینڈ مسلسل چوتھے سال دنیا کےخوش ترین ممالک میں سرفہرست رہا، خوش ترین ممالک میں ڈنمارک دوسرے،سوئٹزرلینڈ تیسرے نمبرپر براجمان۔ آئس لینڈ،ہالینڈخوش ترین ممالک میں بالترتیب چوتھے،پانچویں نمبرپر رہے۔
پاکستان کا خوش ترین ممالک کی فہرست میں 105واں نمبر ہے۔خوش ترین ممالک میں چین 84،بنگلا دیش 101ویں نمبرپر رہا۔ خوش ترین ممالک میں بھارت 139ویں نمبرپرہے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان، لیسوتھو،بوٹسوانا،روانڈا اورزمبابوے کے لوگ سب سے زیادہ ناخوش ہیں۔

خوشی کا عالمی دن کے موقع پر زندہ دلان لاہور کہتے ہیں کہ انسان کو ہر حال میں خوش رہنا چاہیئے، کچھ بھی ناممکن نہیں ہے کسی کے لیے ایک روٹی کا نوالہ دے کر ان کو خوش کر سکتے ہیں کبھی ہم دونوں جہان کی چیزیں بھی سمیٹ لائے تو سامنے والے کو خوش نہیں کر سکتے آج خوشیوں کا عالمی دن ہے شہریوں کے اپنے اپنے الگ تاثرات دیکھنے کو ملے کسی کو اپنے گھر والوں کے لیے کھانا بنا کر خوشی ملتی ہے تو کسی کو اپنے بچوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر خوشی ملتی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer