ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے ایک ماہ میں ہی کئی ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا

 پاکستان نے ایک ماہ میں ہی کئی ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مہنگائی میں پاکستان نے ایک ماہ میں ہی دنیا کے بہت سے ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا، فروری کے دوران پاکستان میں مہنگائی شرح دنیا کے صرف 24 ملکوں سے کم رہ گئی،  جنوری میں 38 ملکوں میں مہنگائی کی شرح پاکستان سے زیادہ تھی۔

پاکستان میں فروری کے دوران سرکاری رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی اوسط شرح 8.7 فیصد رہی جبکہ صرف کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں میں اضافے کی شرح تو 10 فیصد سے بھی زیادہ تھی تاہم 8.7 فیصد کی شرح بھی دنیا کے 161 ملکوں سے زیادہ ہے، صرف گنتی کے چند ملکوں میں ہی مہنگائی کی شرح 8 فیصد سے زیادہ ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق بھی بھارت میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد، سری لنکا میں 3.3 فیصد، انڈونیشیا میں 1.4 فیصد، اور جنوبی کوریا میں 1.1 فیصد تھی جبکہ چین اور ملائشیا میں مہنگائی کی بجائے اشیا کی قیمتوں میں فروری کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں اوسطا 0.2 فیصد  اور تھائی لینڈ میں 1.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ترقی یافتہ ممالک میں امریکا میں مہنگائی کی اوسط شرح 1.4 فیصد، برطانیہ میں 0.4 فیصد، آسٹریلیا میں 0.9 فیصد اور جاپان میں منفی صفر اعشاریہ چھ رہی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer