سعید احمد سعید: چکن کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، رمضان کی آمد سے قبل چکن غریب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا۔ سرکاری ریٹ 302 روپے مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چکن گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا، برائلر مرغی کا گوشت قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ کے ساتھ فروخت ہونے لگا، مرغی کا گوشت 299 روپے سے بڑھ کر 302 روپے فی کلو ہو گیا۔
دوسری جانب زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 200 روپے جبکہ پرچون ریٹ 208 روپے فی کلو جاری کردیا گیا۔ گرمی میں اضافے کے باوجود فارمی انڈوں کا 166 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار، جبکہ انڈوں کی پیٹی 4860 روپے کی ہو گئی۔