پنجاب پولیس بھرتی سکینڈل میں بڑی پیشرفت، ملزم کے ہوشربا انکشافات

پنجاب پولیس بھرتی سکینڈل میں بڑی پیشرفت، ملزم کے ہوشربا انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب پولیس بھرتی سکینڈل میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، اینٹی کرپشن کی سی ٹی ایس کے آپریشنل منیجر امجد جاوید سے لاکھوں روپے کی ریکوری کرلی جبکہ ملزم نے دوران تفتیش ہوشربا انکشافات کردیئے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم جاوید نے 7 لاکھ روپے جمع کروا دیئے ہیں، دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ جھنگ اور چنیوٹ میں پولیس میں نوکری کے خواہش مندوں سے کروڑوں روپے بٹورے گئے، اوسط تین سے چار لاکھ روپے میں کانسٹیبل کے پیپر کی بُکنگ ہوتی رہی، چنیوٹ میں پچاس سے زائد امیدواروں سے رقوم بٹوریں۔ 

ملزم نے اپنے فرنٹ مین اصغر نامی شخص کے ذریعہ ساری ڈیلنگ کی، ملزم امجد جاوید پنجاب بھر میں کانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل اور ڈرائیورز کی بھرتی کا انچارج تھا، ملزم کے ذمہ پنجاب بھر میں کانسٹیبلز کے امتحان کے لئے امتحانی مراکز کا تعین، پیپر سیٹنگ، پیپر مارکنگ، رزلٹ کمپائلنگ کی ذمہ داری تھی۔

ملزم نے انکشاف کیاکہ تحریری امتحان کے دو دن بعد پیسے دینے والے امیدواران کے پرچے دوبارہ حل کیے گئے، امیدواران کو پرچہ خالی چھوڑنے کا کہتے اور بعد میں مکمل کروا لیتے۔

  اینٹی کرپشن نے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer