وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار

وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا ہے وزیراعظم نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔ وزیر اعظم حکومتی سرگرمیاں گھر سے جاری رکھیں گے،  وزیراعظم اہم اجلاسوں کی صدارت ویڈیو لنک سے کریں گے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم 23 مارچ کی پریڈ میں شرکت نہیں کریں گے،  وزیراعظم عمران خان  اپنے تمام امور  اور میٹنگز گھر سے ویڈیو کال پرکام جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس اور بنی گالہ گھر میں معاون عملہ کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے،  وزیر اعظم کے سیکرٹری اعظم خان کا کورنا ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔  وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری سمیت تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے،  وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر مواصلات مراد سعید سمیت دیگر معاون خصّوصی اپنے اپنے کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔

وزیرا عظم سے ملاقاتیں کرنے والے وزراء اور دیگر حکومتی شخصیات بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں گے، وزیر اعظم کی آئندہ ہفتے کی مصروفیات ان کی صحت دیکھ کر طے کی جائیں گی،  کئی وفاقی وزراء، معاونین، مشیران اور سیکیورٹی عملہ کے ٹیسٹ بھی ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل کورونا ویکسینیشن بھی کرائی تھی ۔ویکسین لگوانے کے باوجود وزیر اعظم عمران خان کو کورونا کیسے ہوا سربراہ ویکسینیشن سینٹر خالق دینا سینٹر ڈاکٹر فرحت عباس شاہ نے وجہ بتا دی،    ڈاکٹر فرحت عباس شاہ  کا کہنا ہے کہ کورونا کی علامات متاثر ہونے کے 5 سے 14 دن تک ظاہر ہوتی ہیں،اس دوران اگر ویکسین لگ بھی جائے تو کورونا مثبت آ سکتا ہے، وزیر اعظم کو کورونا ویکسین لگنے کے باجود کورونا ہونا حیران ہونے والی بات نہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer