مال روڈ (قیصر کھوکھر/ راؤ دلشاد) بیوروکریسی میں بڑے تبادلے، کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن تبدیل کرکے حکومت پنجاب نے کیپٹن (ر ) محمد عثمان کو کمشنر لاہور تعینات کردیا۔
کمشنر لاہور ذولفقار گھمن کو تبدیل کرکے کمشنر گوجرانوالہ، کمشنر سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود کا تبادلہ کر کے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کو کمشنر سرگودھا کا اضافی چارج دیا گیا ہے، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سارہ اسلم کو تبدیل کر کے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سید جاوید اقبال بخاری کو سیکر ٹری زکوٰة و عشر لگا دیا گیا ہے۔
غلام فرید کو ایس اینڈ جی اے ڈی سے تبدیل کر کے سیکرٹری سکول ایجوکیشن، منظور حسین کو چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا تعینات کر دیا گیا۔ ڈی جی کچی آبادی منظور حسین کوبھی تبدیل کر دیا گیا، تحریک انصاف کی حکومت کے 3 سال میں کیپٹن( ر) محمد عثمان چھٹے کمشنر لاہور ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن بن گئے، 4 مئی 2019ء کو بلدیاتی نظام کے خاتمے پر ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پہلے ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل چارج سنبھالا۔
ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ کے تبادلے پر آصف بلال لودھی نے میٹروپولیٹن کارپوریشن بطور ایڈمنسٹریٹر چارج سنبھالا، آصف بلال لودھی کی ٹرانسفر پر کیپٹن (ر)یٹائرسیف انجم نے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا چارج سنبھالا۔
بعدازاں آصف بلال لودھی کودوبارہ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل تعینات کر دیا گیا، آصف بلال لودھی کو تعیناتی کے صرف چھے روز بعد ہی عہدے سے ہٹایا گیا، 25 اگست کو ذوالفقار احمد گھمن نے کمشنر لاہور ڈویژن اور ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کا چارج سنبھالا۔ ذوالفقار احمد گھمن 6 ماہ 24 روز تک کمشنر لاہورو ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن تعینات رہے۔
ذوالفقار احمد گھمن نے سوہنا لاہور مہم شروع کی، شہر کی 13 سڑکوں کو ماڈل قرار دیا، ذوالفقار احمد گھمن کے دور میں لاہور کو یونیسکو سٹی آف لٹریچر کا درجہ ملنے پر مرکزی تقریب ہوئی۔ شہر کی مفاد عامہ کی 253 ترقیاتی سکیموں میں سے 148 ترقیاتی سکیمیں مکمل ہوسکیں۔
سابق کمشنر نے شہرکی پانچ شاہراہوں کو بیگرز فری ڈکلئیر کیا، پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کی مانیٹرنگ کی ، ماڈل ریڑھی بازار کا منصوبہ شروع کیا، سابق کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن نے پرائس کنٹرول کارروائیوں کی ڈیلی رپورٹ مرتب کرنے لئے افسروں کو خصوصی ٹاسک تفویض کیے۔