ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نےجامعات، کالجز اور بورڈ امتحانات کی تاریخ پھر تبدیل کردی

حکومت نےجامعات، کالجز اور بورڈ امتحانات کی تاریخ پھر تبدیل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)حکومت کی جانب سے جامعات، کالجز اور بورڈ کےزیر اہتمام 31 مئی تک امتحانات ملتوی کیے جانے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے جامعات، کالجز اور بورڈ کےزیر اہتمام 31 مئی تک امتحانات ملتوی کردیے، امتحانات کو ملتوی کرنے کے معاملہ پر حکومت کی جانب سےباقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام امتحانات 31 مئی تک ملتوی کیے جارہے ہیں،تمام یونیورسٹیز، کالجز اور بورڈز کے ساتھ اے او اور دیگر امتحانات ملتوی کیے جارہے ہیں، نئی ڈیٹ شیٹ کا اعلان بعد میں متعلقہ اداروں کی جانب سے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ یکم جون تک تمام  امتحانات کا انعقاد نہیں ہوگا، یکم جون کے بعد  امتحانات کا شیڈول فائنل کیا جائے گا،ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کیمبرج سے درخواست ہے کہ اگر حالات بہتر ہوں تو جون جولائی میں  امتحانات لیں، یکم جون کے بعد جو شیڈول  امتحانات کا سلسلہ جاری رہ سکے گا، اگر حالات ٹھیک ہوں گے۔

پانچ اپریل سے آگے جانے کی صورت میں وزارت تعلیم مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے، شفقت محمود ٹی وی پر لیکچرز براڈکاسٹ کرنے کی بھی تجاویز شامل ہیں،کوروناوائرس کے خطرات کے پیش نظر حکومت پنجاب نےتمام یونیورسٹیز، کالجز اور بورڈز کے ساتھ اے او اور دیگر امتحانات 31 مئی تک ملتوی کردیے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer