مزارات کی مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے پر پابندی عائد

 مزارات کی مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر/شاہد سپرا) کورونا وائرس کی سنگین ہوتی صورتحال کے پیش نظردربار اور مزارات کی بندش پرلوگ نماز جمعہ صرف ملحقہ مساجد میں پڑھ سکیں گے، دوسری جانب محکمہ معدنیات پنجاب بھی تمام دفاتر میں غیر ضروری افراد کےداخلے پر پابندی لگادی۔

تفصیلات کے مطابق چین سے شروع ہونے والا وائرس دنیا کے 176 ممالک میں پھیل چکا ہے، جان لیوا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،دنیا بھر میں  کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد245916 ہوچکی ہے،10048 افراد کی اموات واقع ہوگئی ہے جبکہ88465 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں، پاکستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد454 ہوچکی ہے جن میں سے2 افراد کی ہلاکت اور439کاطبی معائنہ کیا جارہا ہے،13 افراد کو طبی معانئے کے بعد گھر بھیجا جاچکا ہے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرشہری آج محکمہ اوقاف کےزیرانتظام مزارات میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم رہیں گے ، داتا دربار، میاں میر،مادھولعل دربار سے ملحقہ مساجد میں صرف انتظامیہ کے لوگ ہی نماز جمعہ پڑھ سکیں گے ۔

ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف کےزیرانتظام مزارات کوبندکرنے کے معاملہ پر مزارات کی جامعہ مساجد میں زائرین،عقیدت مندنمازجمعہ ادانہیں کرسکیں گے،درباروں کی مساجد میں صرف انتظامیہ کےلوگ نماز جمعہ ادا کریں گے مزارات کی بندش کی وجہ سےعام شہری مزارات پرنہیں جا سکیں گے داتا دربار، میاں میر،مادھولعل دربار پرعام شہری نمازجمعہ ادانہیں کرسکتے تاریخی بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جائے گی خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب محکمہ معدنیات پنجاب کےکوروناسےبچاؤ کے لئے اقدامات کرتے ہوئےمحکمہ معدنیات کےتمام دفاتر میں غیر ضروری افراد کےداخلے پر پابندی لگادی ہے،اہم افسران اور عملے کےعلاوہ تمام افراد کو حاضری سےاستثنٰی دےدیا گیا،ذیلی اداروں میں موجود عملے کے لئےسینیٹائزرزاور ماسک مہیا کردیئےگئے،سیکرٹری معدنیات نےحاضر سٹاف کو ہاتھ دھونے کی ہدایت بھی کردی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer