ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعیب اختر کی سپر لیگ کو جاری رکھنے کے بیان پر کڑی تنقید

شعیب اختر کی سپر لیگ کو جاری رکھنے کے بیان پر کڑی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) سابق قومی فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ کو جاری رکھنے کے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس کراچی یا لاہور کے کسی سٹیڈیم میں پھیل جاتا تو تصور کریں کہ اس کے بعد کیا ہوتا۔

سابق قومی فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے جاوید آفریدی کے بیان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک فرنچائز مالک بدستور یہ بات کہتے رہے کہ سیزن پانچ کے باقی میچوں کا انعقاد بھی ہونا چاہئے تھا مگر تصور کریں کہ اگر کورونا وائرس کے اثرات کراچی یا لاہور کے کسی سٹیڈیم میں پھیل جاتے تو پھر کیا ہوتا۔

راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے پی ایس ایل فائیو کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کافی تاخیر سے کیا جسے پہلے ہی ختم کردینا چاہئے تھا مگر اسے جاری رکھتے ہوئے احمقانہ غلطی کی گئی اور پورا یقین ہے کہ اگر ایک کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات سامنے نہ آتیں تو یہ ٹورنامنٹ جاری رکھا جاتا۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ جب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا واقعہ سامنے آیا تو ان حالات میں کسی افراتفری کا شکار ہونے کے بجائے پوری دنیا کے ساتھ متحد ہو کر کھڑے ہونے کی ضرورت تھی لیکن پی سی بی نے پی ایس ایل کو معطل کرنے میں چھ دن کی تاخیر کردی کیونکہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنا کسی طرح بھی عقلمندی نہیں تھی۔

واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل پرگفتگو کے دوران پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کو محض دو دن میں مکمل کیا جا سکتا تھا ان کا کہنا تھا کہ وہ پی سی بی کی جانب سے ایونٹ کو ملتوی کرنے کی حمایت کرتے ہیں لیکن ذاتی طور پر وہ باقی میچوں کے انعقاد کے خواہاں تھے کیونکہ انہوں نے اس معاملے پر دیگر فرنچائز کے ساتھ پی سی بی سے بات چیت کے دوران بھی یہ نکتہ اٹھایا تھا کہ اب یہ معاملہ محض 48 گھنٹے کا رہ گیا ہے لہٰذا اس کا بہتر انداز سے اختتام ہونے دیا جائے ۔

Sughra Afzal

Content Writer