کورونا وائرس کے متاثرین کو راشن دینے کا منصوبہ

کورونا وائرس کے متاثرین کو راشن دینے کا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (قذافی بٹ) کورونا وائرس کے متاثرین کو راشن دینے کا گورنر پنجاب کا منصوبہ، فلاحی تنظیم ایل آئی ایچ ایس نے کورونا ایمرجنسی فنڈ کے لیے گورنر پنجاب کو 50 ملین عطیہ دے دیا۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کورونا وائرس کے متاثرین کے لئے راشن پیکیج منصوبہ بنا لیا جس کے لیے ایل آئی ایچ ایس نے 50 ملین کی گرانٹ دے دیا، ایل آئی ایچ ایس کے نمائندوں میاں احسن اور انوار غنی نے گورنر پنجاب سے ملاقات کی-

  ایل آئی ایچ ایس کے نمائندوں نے کورونا کے خلاف اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کورونا کے شکار غریب افراد کی فیملیز کے لیے فری راشن پیکج کا اعلان کیا، متاثر غریب فیملی کو راشن پیکج میں 20 کلو آٹا، 10 کلو چاول، 20لٹر دودھ، 10 کلو چینی بھی شامل ہے، مفت راشن میں 5 کلو دالیں، چائے کے 5 ڈبے اور دو درجن صابن دی جائیں گی-

 گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی این میں شامل 40 سے زائد این جی اوز بھی تعاون کر رہی ہیں ، لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو راشن دیا جائے گا۔

چودھری محمد سرور نے کہا کہ حکومت کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کررہی ہے، جب تک کورونا کا مریض مکمل صحت یاب نہیں ہو گا، راشن کی فراہمی جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس دنیا کے کئی ممالک میں تباہی مچاچکی ہے، اب تک یہ وائرس  8969 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ ایک لاکھ98 ہزار ابھی بھی زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں، اس خطرناک وائرس نے اب پاکستان میں بھی پنجے گاڑ لیے، پاکستان میں کورونا سے 2 افراد ہلاک جبکہ 451 افراد متاثر ہوچکے ہیں, پنجاب حکومت نے اس وائرس کے پیش نظر تعلیمی اداروں اور سینما گھروں کو بند کروا دیا اور دفعہ ایک 144 نافذ کردی ۔

Sughra Afzal

Content Writer