سٹی42: صوبائی وزیر اطلاعا ت و ثقافت پنجاب سید صمصام بخاری نے الحمرا آرٹ سنٹر کے منسٹر بلاک کے دفتر میں بھی بیٹھنا شروع کر دیا ہے، کیبنٹ بلاک کے ساتھ الحمرا میں بھی وقت دیا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرا طلاعات و ثقافت پنجاب سید صمصام بخاری نے الحمراآرٹ سینٹر مال روڈ میں واقع منسٹر بلاک کے دفتر میں بھی بیٹھنا شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنے سٹاف کو بھی مطلع کردیا ہے، جو وہاں بیٹھ کر بھی ذمہ داریاں نبھایا کرے گا۔
دوسری جانب سید صمصام بخاری نے ثقافت کے شعبے کے حوالے سے بھی الحمرا آرٹ سینٹر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اطہر علی خان سے بھی بات چیت کی جبکہ آئندہ چند روز میں وہ ثقافت کے حوالے سے درپیش مسائل پر اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے لئے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔