ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کیلئے برُی خبر

سرکاری ملازمین کیلئے برُی خبر
کیپشن: City42 - Govt Empolyees
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)  پنجاب حکومت مالی مشکلات کے باعث سرکاری ملازمین کی  تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا فارمولہ طے نہ کرسکی ، محکمہ خزانہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ناقابل عمل قرار دیدیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے گزشتہ حکومت کی جانب سے دس فیصد اضافے کے فارمولے پرعملدرآمد بھی مشکل قرار دیدیا، موجودہ حکومت تمام محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کرنے سے بھی گریزاں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں بجٹ میں بھی بڑے ترقیاتی منصوبوں کے لئے بجٹ مختص نہ کرنے پرغور کیا جارہا ہے، گریڈ سترہ سے کم کے ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کے لئے بجٹ تجاویز تیار کرنا مشکل مرحلہ بن گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سرکاری اداروں کی ملازمین یونینز نے دس فیصد کی بجائے تیس فیصد اضافے کا مطالبہ کیا، ملازمین یونینز نے اپنے مطالبات وزارت خزانہ اور وزارت قانون کو بھجوا دیئے۔

Sughra Afzal

Content Writer