(عرفان ملک) محکمہ داخلہ نے جیل انتظامیہ کو سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا بیان ریکارڈ کروانے میں مدد کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔
جے آئی ٹی میاں نواز شریف کا آج بیان ریکارڈ کرے گی، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے میاں محمد نواز شریف کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے جے آئی ٹی نے نیب عدالت اور محکمہ داخلہ سے اجازت طلب کررکھی تھی۔
دوسری جانب سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی نے خواجہ سعد رفیق کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جے آئی ٹی نے نیب عدالت سے اجازت بھی حاصل کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں ملاقات کیلئے نیب عدالت کے بعد اب محکمہ داخلہ سے رجوع کرکے جیل میں خواجہ سعد رفیق کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔