ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڑکوں پر سائن بورڈ لگائیں اور روڈ مارکنگ بہتر بنائیں، سی ٹی اولاہور کاڈائریکٹر ٹیپا کو خط

سڑکوں پر سائن بورڈ لگائیں اور روڈ مارکنگ بہتر بنائیں، سی ٹی اولاہور کاڈائریکٹر ٹیپا کو خط
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)سڑکوں پر سائن بورڈ لگائیں اور روڈ مارکنگ بہتر بنائیں ، چیف ٹریفک افیسر لاہور نے ذمہ داری کی یاد دہانی کیلئے ڈائریکٹر ٹیپا کو خط لکھ دیا۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کے مال روڈ،جیل روڈ،کینال روڈ،مین بلیوارڈ روڈ سمیت دیگر ماڈل روڈز پر لائنز مدھم پڑ چکی ہیں۔ سی ٹی او کے مطابق لین لائن، سٹاپ لائن، پیلی لائن مدھم پڑنے سے مشکلات کا سامنا ہے۔منظم ٹریفک اور سڑک کی خوبصورتی کو یقینی بنانے کےلئے روڈ مارکنگ کی جائے۔

خط کا متن ہے کے ماڈل روڈز پر شہریوں کی سہولت اور آگاہی کیلئے سائن بورڈز لگائے جائیں، موٹرسائیکل اور دیگر سلو موونگ وہیکلز کےلئے انتہائی بائیں لین میں گرین مارکنگ کی جائے۔ خط کے مطابق روڈ مارکنگ اور روڈ سائن آویزں ہونے سے شہری بہتر انداز میں قوانین کا احترام کرسکیں گے۔سی ٹی او کا کہنا ہے لین لائن مارکنگ واضح ہونے سے حادثات میں بھی کمی ہوگی ۔