ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی جی کی زیر صدارت سکیورٹی بارے اہم اجلاس

سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سکیورٹی کے بارے اہم اجلاس ہوا ۔ 

تفصیلات کے مطابق ایس پی سکیورٹی، انچارج ڈی آئی بی و دیگر متعلقہ افسران موقع پر موجود تھے ۔ دورانِ اجلاس عید الاضحی اور محرم الحرام بارے سکیورٹی معاملات زیر غور رہے  ۔ علی ناصر رضوی نےہدایت کی کہ  محر م الحرام کے حوالہ سے فلیش پوائنٹس اور ٹربل ایریاز کی نشاندہی کریں۔

ڈی آئی جی آپریشنزکی افسران کو امن کمیٹی ممبران اور لائسنس ہولڈرز سے ملاقاتوں کی ہدایت  ۔ڈی آئی جی آپریشنز  محرم الحرام کے پروگرام ہولڈرز سے شورٹی بانڈز لئے جائیں گے ۔اجلاس میں درباروں اورمزرات کی سکیورٹی کے معاملات زیر بحث رہے۔

 چائنیز ودیگر غیر ملکی باشندوں کاسکیورٹی آڈ ٹ یقینی بنایا جائےگا ۔خدمت مراکز میں کوالٹی آف ورک نظر آنا چاہئے اور عوام کی رہنمائی وسکیورٹی کیلئے مویشی منڈیوں میں پولیس کیمپ لگائے جائیں۔پولیس افسران مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور شہریوں کی سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں۔