ویب ڈیسک: عدالت نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان،میاں اسلم اقبال ،حماد اظہر سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عمران خان،میاں اسلم اقبال ،حماد اظہر سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد اور ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمات درج کررکھے ہیں۔