ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو زرداری کی یونان کے قائم مقام وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو

 بلاول بھٹو زرداری کی یونان کے قائم مقام وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو
کیپشن: Bilawal Bhutto Zardari ,file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یونان کے قائم مقام وزیر خارجہ واسلیس کاسکاریلیس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے یونان کے واسلیس کاسکاریلیس کے ساتھ ایک مفید بات چیت کی، یونان کے ساحل پر المناک فیری حادثے پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں مصیبت میں پھنسے پاکستانیوں کی سہولت اور لاشوں کی شناخت سمیت وطن واپسی کے لیے اقدامات پر اتفاق ہوا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بتایا کہ یونان کے قائم مقام وزیر خارجہ واسلیس کاسکاریلیس سے باہمی دلچسپی سمیت دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق امور پر مفید بات چیت ہوئی۔

مصیبت میں پھنسے پاکستانیوں کی سہولت اور برآمد شدہ لاشوں کی شناخت اور وطن واپسی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

Bilal Arshad

Content Writer