ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا سرکاری ہسپتالوں کے غیر فعال ایئر کنڈیشنر جلد فعال کرنے کا حکم

Mohsin Naqvi orders to purchase five thousand air conditioners for hospitals, City42
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے سرکاری ہسپتالوں میں عرصہ دارز سے بند پڑے  ایئر کنڈیشنر پر  نوٹس لیتے ہوئے غیر فعال  ایئر کنڈیشنر کو فی الفور  فعال کرنے کا حکم دے دیا۔

 سرکاری ہسپتالوں میں غیر فعال ائیرکنڈیشنرز  پر محسن نقوی نے نوٹس لیتے ہوئے حکم صادر کیا کہ ان کو  پر جلد از جلد فعال کیا جائے، مزید ہسپتالوں کیلئےہنگامی بنیادوں   پر 5 ہزار نئے ایئر کنڈیشنرز خریدنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

 ذرائع کے مطابق  پنجاب بھر میں 48 میں 20 ٹریشری کیئرہسپتالوں میں اے سی سسٹم غیرفعال  پڑے ہوئے ہیں، جنہیں نگران وزیر اعلی  کی طرف سے  فوری طور پر فعال کرنے کا حکم  دیا گیا ہے۔

 وزیر اعلیٰ کی جانب سے  ہدایات موصول ہونے  پر کمشنر سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب فوری طور پر سوشل سکیورٹی ہسپتال شاہدرہ پہنچیں، ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا  معائنہ کیا، ایمرجنسی، لیب، سنٹر میڈیکل سٹور، صفائی و  ستھرائی کے نظام، ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری کو چیک کیا،ہسپتال میں قائم ڈائلسسز سنٹر کا خصوصی طور پر جائزہ لیا۔

 ایم ایس نے کمشنر سوشل سکیورٹی کو ڈائلسز سنٹر و دیگر شعبہ جات بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈائلسز سنڑ میں 4 مشینیں نصب ہیں،ہسپتال میں روزانہ 7 سے 8 مریضوں کے ڈائیلسز کئے جا رہے ہیں۔

 کمشنر نادیہ ثاقب کی جانب سے   ڈائلسز  سنٹر  کا معائنہ کرنے کے دوران  ایک ڈائلسز مشین کی خرابی پرسخت نوٹس لیا گیا اور ایم ایس ہسپتال کو فوری طور پر مشین کوٹھیک کروانے ، ہسپتال کیلئے مزید 4 نئی مشینیں خریدنے، ہسپتال میں نفرالوجی کے شعبہ کو شروع کرنے، مریضوں کی سہولت کیلئے رات کو ہسپتال کی مین لائٹس کو روشن رکھنے، عید کی چھٹیوں میں بھی ہسپتال میں عملہ کی بروقت حاضری کو یقینی بنانے، مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی پر  کسی بھی قسم کی نرمی نہ برتنے  کی ہدایات جاری کی گئیں۔