گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافہ

Cars p[rices increased in Pakistan, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 2023 اب تک معاشی لحاظ سے پاکستانیوں کیلئے تاریک سال ثابت ہواہے ۔

  تفصیلات کے مطابق 2023 میں کاروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،مسلسل پیداواری تعطل ،روپے کی قیمت میں مسلسل گراوٹ  نے قیمتوں میں زبردست اضافہ کیا ، کار سازوں  کےمطابق گاڑیوں کی قیمت میں مسلسل اضافے کی چند وجوہات ہیں جن میں سے کچھ  درج ذیل ہیں ۔

 خام مال کی قیمت میں اضافہ, درآمدی پابندیاں, ٹیکسوں میں اضافہ

فریٹ چارجز میں اضافہ, لاجسٹک رکاوٹیں

 سب سے خاص روپے کی قدر میں گراوٹ سے کاروں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا.

 پاکستان میں پروٹون کاروں کے اسمبلر اور فروخت کنندہ الحاج آٹو موٹیو  کمپنی نے قیمتوں میں زبردست اضافے کا اعلان  کر دیا ہے  جس کے مطابق  ایکس 70 پریمیم کی قیمت میں یک مشت 21 لاکھ 9ہزار روپے کا اضافہ کیاگیا ہے،  کار کی سابقہ قیمت 71 لاکھ 90 ہزار تھی جو اب 92 لاکھ 99 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 ساگا سٹینڈرڈ(Saga Standard M/T) کی بات کی جائے تو اس کی قیمت میں 9 لاکھ25 ہزار روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،گاڑی کی سابقہ قیمت 28 لاکھ 24 ہزار روپے تھی جو کہ اب 37 لاکھ 49 ہزار ہو گئی ہے۔