ویب ڈیسک: پنجاب پولیس کی اہم کامیابی،انسانی سمگلر اور یونان کشتی حادثہ کا مرکزی ملزم ممتاز ارائیں گرفتار کرلیا گیا۔
،پنجاب پولیس وہاڑی کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پولیس نے کارروائی کی، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس وہاڑی کی ٹیم نے 24 گھنٹے کی ان تھک محنت سے ملزم کو گرفتار کیا،ملزم ممتاز ارائیں سے واقعہ کے دوسرے مرکزی ملزم اسلم کا موبائل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے اہم دستاویزات، موبائل ڈیٹا سمیت اہم شواہد بھی برآمد کرلئے گئے ہیں،ملزم کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کیا جارہا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ یو نان کشتی واقعہ میں ملوث تمام ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،پنجاب پولیس ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو ملزموں کی گرفتاری و تفتیش میں بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے ،اندوہناک سانحہ میں ملوث سفاک ملزموں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔