ویب ڈیسک: امریکی ڈالر آج اوپن مارکیٹ میں 1 روپے سستا ہوا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپیہ سستا ہونے کے بعد 293 روپے میں دستیاب ہے۔ادھر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 287 روپے 26 پیسے پر برقرار ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 10 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 611 پر آ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 40 ہزار 621 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔