کراچی پورٹ کے ٹرمینلز یو اے ای کو دینے کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل

 کراچی پورٹ کے ٹرمینلز یو اے ای کو دینے کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: کراچی پورٹ کے ٹرمینلز متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے حوالے کرنے کیلئے حکومت نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی صدارت میں انٹرگورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشن کی کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ کمیٹی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ اور یو اے ای کے درمیان مذاکرات کرنے کیلئے وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز فیصل سبزواری کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔

کمیٹی کے ممبران میں محکمہ خزانہ اور وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹریز، وزیراعظم کے معاون خصوصی جہانزیب خان، چیئرمین کے پی ٹی اور کے پی ٹی کے جنرل مینیجر شامل ہوں گے، مذاکراتی کمیٹی آپریشن، مینٹینینس، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے یو اے ای کی کمپنی سے گفت و شنید کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ابوظہبی پورٹس گروپ کے ذیلی ادارے ابوظہبی پورٹس (ADP) کو کے پی ٹی کے ٹرمینلز حوالے کرنے کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے گزشتہ سال کراچی پورٹ ٹرمینلز کے حصول میں دلچسپی ظاہر کی تھی جو پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینلز (PICT) کے انتظامی کنٹرول میں تھے۔